اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قائم مقام وزیر خارجہ،مولوی امیر خان متقی 5 سے 8 مئی 2023 تک پاکستان کا دورہ کرینگے

اعلیٰ سطحی وفد میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی اور افغان وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی شامل

افغانستان کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد

قائم مقام افغانستان کے وزیر خارجہ، مولوی امیر خان متقی 5 سے 8 مئی 2023 تک پاکستان کا دورہ کریں گے

وہ ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے جس میں افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیزی اور افغان وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔

خارجہ امور، ٹرانسپورٹ اور تجارت کی دو طرفہ ملاقاتوں کے علاوہ قائم مقام افغان وزیر خارجہ 6 مئی 2023 کو 5ویں چین-پاکستان-افغانستان وزرائے خارجہ مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے۔

قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کی پاکستان کے ساتھ سیاسی مصروفیات کا تسلسل ہے جس میں 29 نومبر 2022 کو پاکستان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا

دورہ کابل اور ان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ بھی شامل ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع 22 فروری 2023 کو کابل گئے تھے۔

دورے کے دوران دونوں فریق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی، روابط، امن و سلامتی اور تعلیم کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا گیا تھا

پاکستان ایک پرامن، خوشحال، مستحکم اور منسلک افغانستان کا خواہاں ہے اور عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اور عملی روابط کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

%d bloggers like this: