فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کا نام تبدیل کر کے پاکستان ریونیو اتھارٹی بنانے کا پروگرام بنا لیا گیا ہے
اس سلسلہ میں 3 اکتوبر کو پرپوزل وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔پاکستان ریونیو اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور دو ڈپٹی چیئرمین ہونگے۔
ایک ڈپٹی چیئرمین آئی آر ایس، دوسرا ڈپٹی چیئرمین کسٹمز ہونگے۔
ایف بی آر کے پاکستان بھر میں 22 ہزار ملازمین میں سے 11 ہزار ملازمین کو سرپلس پول بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
جس کے باعث ایف بی آر ملازمین میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ایسے سلوک کو برداشت نہیں کیا جائے گا
1979 میں قائم ہونے والے سنٹرل بورڈ آف ریونیو کا نام تبدیل کر کے 2007 میں ایف بی آر کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے انتخابات کا فیصلہ آ گیا،پولنگ کل 29مارچ کو ہوگی
پشاور: گم نام شہری نے رضاکاروں کو 40لاکھ درخت عطیہ کر دیئے
پشاورمیں 22 سو سال قدیم ”لوہار خانہ “ دریافت