مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی وزیر خارجہ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چن گنگ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے

چینی وزیر خارجہ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر چین کے وزیر خارجہ چن گنگ 5 اور 6 مئی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انکی آمد کا مقصد

پاکستان میں منعقد کیے جانے والے چین-افغانستان-پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے اور

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چن گنگ پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا اس کے علاوہ

اور دونوں فریق ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی پائیدار مدت کی توثیق کریں گے۔

پاک چین سٹریٹجک ڈائیلاگ ایک منظم طریقہ کار ہے جو اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیتا ہے۔

پاک چین وزرائے خارجہ ابھرتے ہوئے علاقائی اور عالمی منظر نامے پر تبادلہ خیال کریں گے۔اور
پاکستان اور چین کے درمیان کثیر جہتی تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: