اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب

نیںشل پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو کی تمام سیٹیں جیت لیں۔ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار اظہر جتوئی نے1038ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

اسلام آباد ۔نیشنل پرس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کر دیا۔

نیںشل پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے ایگزیکٹو کی تمام سیٹیں جیت لیں۔ جرنلسٹ پینل کے صدارتی امیدوار اظہر جتوئی نے1038ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

شکیل قرار نے۔478۔ فاروق فیصل خان ۔۔390۔۔۔جبکہ صغیر چوہدری نے ۔171۔۔۔ ووٹ حاصل کیے۔

سیکرٹری کی سیٹ پر جرنلسٹ پینل کی امیدوار نیر علی۔۔988 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔
جبکہ آزاد جرنلسٹ پینل کی امیدوار ڈاکٹر سعدیہ کمال ۔555ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

دی جرنلسٹ پینل کے امیدوار فرقان راؤ نے ۔۔ ووٹ حاصل کیے جبکہ سردار حفیظ ۔50۔ ووٹ حاصل کر سکے۔
فنانس سیکرٹری نے وقار عباسی 914 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

نائب صدر کی تین سیٹوں پر احتشام الحق نے ۔1043۔ ووٹ حاصل کیے ۔شاہ محمد نے ۔۔792 جبکہ ۔۔۔ 858 جبکہ خواتین کی نائب صدر کی امیدوار سحر اسلم نے 1023۔ وو ٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

جوائنٹ سیکرٹری کی تین نشستوں پر جاوید باگھٹ نے ۔933۔۔۔ ووٹ ۔ سید عون شیرازی نے ۔۔943۔۔ ووٹ جبکہ نےطلعت فاروق نے 913 ۔۔۔ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔

خواتین کی جوائنٹ سیکرٹری کی ایک نشست کے لیے ۔فرحت فامہ نے ۔ یاسمین راجہ 340 ۔جبکہ سحرش قریشی نے 1084ووٹ امیدوار کامیاب قرار پائیں جنہوں نے۔۔۔۔ ووٹ حاصل کیے ۔

نیشنل پریس کلب انتخابات میں ٹوٹل 2134ووٹ کاسٹ ہوئے ۔ پریس کلب کی گورننگ باڈی کے امیدواروں کا اعلان ہفتہ کو کیا جائے گا۔ 114 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متعدد صحافتی تنظیموں نے نومنتخب صد راظہر جتوئی اور جرنلسٹ پینل کے دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی ہے ۔

سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ ایس جے ایس کے بانی ممبر اظہر جتوئی کی بطور صدر نیشنل پریس کلب کامیابی سرائیکی خطے کے لئے خوش آئند ہے۔۔ اظہر جتوئی سرائیکی جرنلسٹس سانجھ کے بانی ممبر ہیں انکے انتخاب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرائیکی وسیب کے مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا جاسکے گا۔

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک دیتے ہوئے چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر راجہ عمران جنجوعہ، جنرل سیکرٹری محمد نعمان قدوس، فنانس سیکرٹری سلمیٰ ملک و تمام عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ جرنلسٹ پینل کے تمام نومنتخب عہدیداران کا انتخابات 2024 میں جیتنا اس بات کا ثبوت ہے کہ جڑواں شہروں کی صحافتی برادری جرنلسٹ پینل کے قائد صدر پی ایف یو جے افضل بٹ سمیت ان کی پوری جرنلسٹ پینل کی ٹیم پر اعتماد کرتی ہے، ممبران نیشنل پریس کلب نے جرنلسٹ پینل پر بھروسہ کرتے ہوئے ووٹ اور بھرپور سپورٹ کیا، ہم پیجا کی طرف نومنتخب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی ، نائب صدور احتشام الحق، شاہ محمد، سید ظفر حسین ہاشمی، نائب صدر خواتین سحر اسلم اور جوائنٹ سیکرٹریز عون شیرازی، جاوید بھاگٹ، طلعت فاروق، جوائنٹ سیکرٹری خواتین سحرش قریشی کو مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ الیکشن جیتنے والے تمام عہدیداران نیشنل پریس کلب کے ممبران سمیت جڑواں شہروں کے صحافیوں کےلیے پہلی باڈی سے بہتر انداز میں خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور تاریخی کام کریں گے ہم نومنتخب باڈی کو ہر قسم کے تعمیری کام میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں.

%d bloggers like this: