ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا، صدارت، نائب صدارت، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹریز، مجلس عاملہ کی 8 جبکہ مندوب کی 13 نشستیں اپنے نام کر لیں۔ جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر کانٹے دار مقابلے کے بعد پروفیشنل جرنلسٹس گروپ اور مدمقابل امیدوار نے مساوی ووٹ حاصل کئے۔
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 2024ء ملتان پریس کلب میں منعقد ہوئے، پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے 5 بجے تک جاری رہا اور کل 259 ووٹرز میں سے 235 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ رات گئے چیئرمین الیکشن کمیٹی ملک شہادت حسین، اراکین رانا فاروق اور عامر مشتاق کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے عبدالروف مان 146 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، ان کے مدمقابل شاہد رانا 86 ووٹ حاصل کر سکے، جبکہ 3 ووٹ مسترد قرار دئیے گئے۔ اسی طرح نائب صدارت کی دونوں نشستوں پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے امیدواروں طارق انصاری نے 123 اور مجاہد سلطان نے 111 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، ان کے مدمقابل وسیم خان 105 اور ملک پرویز 86 ووٹ حاصل کر سکے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے جاوید اقبال عنبر نے 132 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل سعید مکول نے 93 ووٹ حاصل کئے، جبکہ 10 ووٹ مسترد ہوئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے محمود احمد چودھری نے 127 اور شاہد سعید مرزا نے 117 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کر لی، ان کے مدمقابل ناصر ظہیر 97 اور علی عمران 81 ووٹ حاصل کر سکے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر مقابلہ برابر رہا، جس پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے رانا عرفان الاسلام اور مدمقابل امیدوار مکرم علی خان نے مساوی مساوی 113 ووٹ حاصل کئے۔ اسی طرح مجلس عاملہ کی دس نشستوں پر پروفیشنل جرنلسٹس گروپ کے 8 جبکہ مدمقابل 2 امیدوار کامیاب ہوئے، مجلس عاملہ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سے عقیل چودھری نے 191، مظہر چودھری نے 169، وسیم خان بابر نے 159، طاہر لطیف نے 153، تنویر گیلانی نے 153، صفدر بخاری نے 150، رانا عبدالروف نے 146، زینب گردیزی نے 137، شہزاد درانی نے 136 اور نیازگل نے 128 ووٹ حاصل کئے۔ مندوبین کی 17 نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سے مظہر خان نے 176، نسیم یوسف نے 157، رضی الدین رضی نے 146، سہیل قریشی نے 146، جان شیر خان نے 135، احتشام الحق نے 127، آغا شاہد عظیم نے 125، زین العابدین نے 125، جہانگیر ترین نے 124، اختر شیخ نے 121، طاہر ندیم نے 120، سہیل چودھری نے 119، عمران میتلا نے 117، ارشد ملک نے 115، طارق اسماعیل نے 115، ملک اعظم نے 112 اور اسلم جاوید نے 101 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
اے وی پڑھو
سرائیکی وسیب کے شہر لیہ میں نایاب آوازوں کا ذخیرہ
فیمینسٹ!!!۔۔۔۔۔|| ذلفی
کہانی چرنوبیل ایٹمی پلانٹ اچ تھائے حادثے دی!!!۔۔۔۔۔|| ذلفی