اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کامران ٹیسوری کو سندھ کا گورنر لگادیا گیا

2016 کے بعد سے کامران ٹیسوری متحدہ قومی موومنٹ میں کافی مقبول رہے

سندھ کی سیاست میں اچانک تبدیلی،،،ایم کیو ایم پاکستان میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے

والے کامران ٹیسوری کو سندھ کا گورنر لگادیا گیا، 2016 کے بعد سے کامران ٹیسوری متحدہ قومی موومنٹ میں کافی مقبول رہے،

ایم کیوایم سے ایم کیو ایم پاکستان اور پھر بہادر آباد اور پی آئی بی تک کا سفر ، ایم کیو ایم کی تقسیم در تقسیم کی سیاست میں کامران ٹیسوری کے نام کو کیسے بھولا جاسکتا ہے
کون ہیں کامران خان ٹیسوری؟

کامران ٹیسوری کا شمار کراچی کی بڑی کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے، کامران ٹیسوری نے 2014 میں مسلم لیگ فنکشنل سے

سیاسی سفر کا آغاز کیا 2016 میں کامران ٹیسوری ایم کیوایم پاکستان کا حصہ بن گئے،2018 میں سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ایم کیوایم پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوئی،

فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو ٹکٹ دینا چاہا جس پر اختلافات اتنے بڑھے کہ فاروق ستارنے اپنے حامیوں کے ہمراہ اپنی راہیں جدا کرلیں ۔۔

بعد ازاں کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کی راہیں بھی جدا ہو گءیں

ستمبر 2022 میں کامران ٹیسوری اچانک ایک بار پھر ایم کیوایم پاکستان کا حصہ بن گئے ۔۔

رابطہ کمیٹی نے انھیں بطور ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر انہیں بحال کرنے کا غیر رواتی فیصلہ بھی کیا ۔۔

کامران ٹیسوری سندھ کی گورنر شپ پر ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے دوسرے جبکہ صوبے کے چونتیسیں ویں گورنر ہوں گے

%d bloggers like this: