مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،شرجیل انعام میمن

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31180 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ہیں

کراچی:

سندھ حکومت کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ شرجیل انعام میمن

 گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31180 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ہیں۔ شرجیل انعام میمن کے مطابق

 قمبر شہدادکوٹ میں 1000 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے گئے ۔

 اسی طرح نوشہرو فیروز میں 4000, سانگھڑ 6900, دادو 2500, مٹیاری 1280 , ٹھٹہ 750

, بدین 2000, جیکب آباد 1000, لاڑکانہ 3000, سکھر 3000, میرپور خاص 2000,

شہید بےنظیر آباد 2000 اور عمر کوٹ میں 1750 خاندانوں کو راشن بیگس فراہم کئے گئے ۔

 مجموعی طور پر 1452551 خاندانوں میں راشن بیگس تقسیم کئے جا چکے ہیں ۔

کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں مزید 20593 خیمے, 12000

ترپال ,81521 مچھر دانیاں، 800 مویشی مچھر دانیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا گیا ہے ۔صوبائی وزیر اطلاعات

 اب تک متاثرین کو 527708 خیمے ،535205 پلاسٹک ترپال, 3105543 مچھر دانیاں ، 799123

لٹر منرل واٹر ، 68837 جیری کینس ،27716 مویشی مچھر دانیاں,114853 پکے کھانے کی دیگس اور دیگر سامان فراہم کیا جا چکا ہے ۔ شرجیل انعام میمن

 اس وقت ریلیف کیمپوں میں 344797 متاثرین موجود ہیں۔ شرجیل انعام میمن

 جن میں 110636 بچے اور 85451 خواتین شامل ہیں ۔

 ریلیف کیمپس میں متاثرین کو دو وقت کا پکا کھانا اور صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 گڈو بیراج پر پانی کی آمد 57200 کیوسک اور اخراج 46200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 سکھر بیراج پر پانی کی آمد 45500 کیوسک اور اخراج 33600 کیوسک ہے ۔

 کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 86800 کیوسک، جبکہ اخراج 57500 کیوسک ہے۔

%d bloggers like this: