اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہر قائد میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت بڑھا دی گئی

دودھ کی قیمت میں مزید بیس روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دودھ کی نئی قیمت ایک سو ستر روپے مقرر کردی

کراچی میں ایک بار پھر ڈیری مافیہ کی من مانی شروع،،،دودھ کی قیمت میں مزید بیس روپے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔دودھ کی نئی قیمت ایک سو ستر روپے مقرر کردی گئی۔

شہر قائد میں ایک بار پھر دودھ کی قیمت بڑھا دی گئی۔

ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں بیس روپے کا ازخود اضافہ کرتے ہوئے فی لیٹر 150 روپے سے 170 روپے مقرر کردی

ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن کے مطابق شہر میں آج سے نئی قیمت کا اطلاق کردیا جائے گا

جبکہ ڈیری فارمرز کو کل سے نئے قیمت پر دودھ فروخت کیا جائے گا۔

شہر میں دودھ کہی 150 تو کہی170 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ آج پرانے قیمت پر دودھ ملا ہے

اس لئے پرانے قیمت پر ہی فروخت کر رہے ہیں۔قیمتوں میں اضافے نے دکانداری کرنا مشکل کردیا۔

دودھ کی قیمت میں اضافے نے شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیاہے۔
شہری

ڈیری اینڈ کیٹل فارمر ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر کمشنر کراچی کے ایک سو بیس روپے

فی لیٹر دودھ فروخت کرنے کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے ازخود اضافہ کردیا۔

%d bloggers like this: