مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس جاری

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا،

پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس جاری ہیں،، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا،

علی ٹاون اسٹیشن سے ڈیرہ گجراں تک چالیس روپے کی بجائے کرایہ ساٹھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے

لاہوریوں کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری،،ڈیڑھ سال بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کرایہ بیس روپے بڑھانے کا فیصلہ،

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سمری وزیراعلٰی پنجاب کو ارسال کر دی ہے

سمری میں اورنج ٹرین کا علی ٹاون سے ڈیرہ گجراں تک کرایہ چالیس روپے سے بڑھا کر ساٹھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے،،

شہریوں کا کہنا ہے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد یہ سستا سفر بھی مہنگا ہونے سے مشکلات بڑھیں گی
شہری، یہی ایک سستی سواری تھی جو غریب آدمی استعمال کررہا تھا اب اسکا کریہ بڑھے گا تو پریشانی ہوگی

اتھارٹی کی جانب سے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ بیس سے پچیس روپے مقرر کرنے کی سفارش بھی دی گئی ہے
شہری، حکومت کو غریب افراد کو ریلیف دینے کا سوچنا چاہیے

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے اخراجات بڑھنے پر کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے،، حتمی منظوری وزیراعلی پنجاب دیں گے،،،

%d bloggers like this: