اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کی تین خواتین اراکین اسمبلی نااہلی سے بچ گئیں

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملیکہ بخاری سمیت اراکین اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریج تک دوہری شہریت رکھتی تھیں،

پی ٹی ائی کی تین خواتین کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت  کے بعد فریقین کے دلائل سن کر محفوظ کیا گیا فیصلہ  سنادیا گیا۔

جسٹس عامر فاروق نے نااہلی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

ملیکہ بخاری، تاشفین صفدر اور کنول شوزب کی نااہلی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا گیا۔

جسٹس عامر فاروق طاہرہ بخاری، شائستہ پرویز اور عبداللہ خان کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا ۔

مسلم لیگ کی دو خواتین رہنماؤں اور عبداللہ خان نے تینوں خواتین ایم این ایز کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔

عدالت نے 6 دسمبر 2019 کو حتمی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملیکہ بخاری کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریج تک دوہری شہریت رکھتی تھیں،

تاشفین صفدر نے بھی دوہری شہرہت سے متعلق معلومات الیکشن کمیشن سے چھپائیں،

کنول شوزب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ووٹ تبدیلی سے متعلق غلط بیانی کی،

%d bloggers like this: