مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیب کا شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون دو ہزار میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا

لاہور: نیب نے شہباز شریف کیخلاف 12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

ذرائع کا کہناہے کہ ریجنل بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیاہے کہ  شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے انکوائری بند کد دی جائے،

نیب ذرائع کے مطابق  چیرمین نیب کو انکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے۔

کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیںانکوائری میں نامزد میاں عطااللہ اور میاں رضا عطا اللہ وفات پا چکے ہیں

سی آئی ٹی کے مطابق شہباز شریف کے ملوث ہونے کے تاحال ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔

شہباز شریف ان کے سیکرٹری جاوید محمود، میاں عطا اللہ، میاں رضا سمیت دیگر کیخلاف انکوائری زیر التوا ہے۔

نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون دو ہزار میں انکوائری کا آغاز کیا گیا تھا

ایل ڈیطاے نے انیس سو اٹھہتر میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی

اس کے عوض دس مرلہ کے پلاٹ فراہم کرنا تھے،من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دیے گئے، نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا.

%d bloggers like this: