مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد کا ایک اور کارنامہ

ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر ایک گھنٹے میں چوبیس ہزار سے زیادہ مکے مار کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستانی مارشل آرٹس ایکسپرٹ محمد راشد کا ایک اور کارنامہ،، ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکڑ کر ایک گھنٹے میں چوبیس ہزار سے زیادہ مکے مار کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا،،

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکی انتظامیہ نے تصدیق کر دی، ریکارڈ کی تفصیلات گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نےاپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی،، راشد نے 1 گھنٹے میں ہاتھوں میں ایک کلو وزن پکر کر 18000 کے مقابلے میں 24748 مرتبہ ٹارگٹ پر مکے برسائے،

اس طرح محمد راشد کا انفرادی طور پر یہ 44 واں ورلڈریکارڈ تھا ،، جبکہ پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کے منظور شدہ ریکارڈ کی تعداد 58 ہو گئی،

پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس نا صرف پاکستان بلکے پوری دنیا کی واحد اکیڈمی ہے جس نے ماشل آرٹس میں 50 ریکارڈ مکمل کئے، راشد نسیم نے ماشل آرٹس کی ہر کیٹیگری میں ریکارڈ پاکستان کے نام کئے۔

%d bloggers like this: