اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی صدر میں نامعلوم چور پچاس لاکھ روپےکا سونا لوٹ کر فرار

نامعلوم چور رات کودکان کی دوچھتی کی لوہےکی گرل کاٹ کردکان میں داخل ہوئے ۔ ہفتےکودکان بندکی تھی۔آج دوپہردکان کھولنے پرنقب زنی کی واردات کا پتہ چلا۔

کراچی صدر میں راجہ غضنفرعلی خان روڈپرسونےکی دکان پرنقب زنی کی واردات ہوئی ہے،نامعلوم چور نے پچاس لاکھ روپےکاسونالوٹا  اور فرار ہوگئے۔

مقامی تھانے میں درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور رات کودکان کی دوچھتی کی لوہےکی گرل کاٹ کردکان میں داخل ہوئے ۔ ہفتےکودکان بندکی تھی۔آج دوپہردکان کھولنے پرنقب زنی  کی واردات کا پتہ چلا۔

متاثرہ دکاندرا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع کی ہے،پولیس جائےواردات کا معائنہ کرکے چلی گئی ہے ۔ ابتدائی طورپرسونےکےنقصان کاتخمینہ 50لاکھ روپےہے ۔

ادھر گلشن اقبال پولیس نے  سو سے زائد ڈکیتیوں  میں ملوث گروہ کے پانچ کارندوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر نے کا دعوی کیا ہے ۔

ملزموں  سے لاکھوں روپے نقد،لاکھوں  مالیت کا سونا، دستی بم  اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے آج کراچی میں  پریس کانفرنس میں بتایا کہ   ڈکیت گروہ کے پانچ کارندوں وسیم کمانڈو، جاوید، عتیق،امین اور ساجد نے  100 سے زائد وارداتوں  کا اعتراف کیا  ہے ۔

ملزمان گلشن اقبال ، گلستان جوہر، طارق روڈ اور  بہادر آباد سمیت  پوش علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وسیم کمانڈو ڈکیت گینگ کا سرغنہ اور ٹارگٹ کلر ہے ۔جس نے   دس افراد کی جان لی   ہے۔ملزم  کا تعلق ایم کیو ایم حقیقی سے تھا ۔بعد میں پی ایس پی کا شیلٹر لے کر وارداتیں کرتا  رہا۔گروپ کے دو مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

ملزموں کے قبضے سے ستائیس لاکھ روپے،پچیس لاکھ مالیت کا سونا اور چار عدد ٹی ٹی پستول ایک دستی بم  برآمد ہوا ہے۔مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: