مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

12ربیع الاول کیلئے بنائی گئی زیارت کے مقام پر خاتون کا روپ دھارکر خواتین سے چھیڑ خانی کرنے والا نوجوان گرفتار

پولیس کے مطابق نوجوان نے کالے رنگ کا عبایا اور ٹرائوزر پہنا ہوا تھا۔ نوجوان نے خاتون کا روپ دھار رکھا تھا اور میک اپ بھی کر رکھا تھا۔

اپر پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 12ربیع الاول  کے لئے بنائی گئی زیارت کے مقام پر خاتون کا روپ دھارکر خواتین سے چھیڑ خانی کرنے والا نوجوان گرفتارکرلیا گیا۔

تھانہ سٹی  حافظ آباد میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ایک خاتون نے ڈیوٹی افسر کو شکایت کی کہ وہ کشمیر نگر گلی نمبر 5نزد قبرستان 12ربیع الاول کے لئے بنائی گئی زیارت دیکھنے گئی تو وہاں عبایا پہنے ایک شخص نے اس کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کردی ۔

خاتون نے مزید بتایا کہ اسے شک گزر عبایا پہنے چھیڑخانی کرنے والی خاتون نہیں بلکہ مرد ہے ۔ اس لئے شکایت لیکر تھانے پہنچی ہوں ۔

تھانہ سٹی کے ڈیوٹی آفیسر دو سپاہیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو وہاں خاتون سے چھیڑخانی کرنے والا شخص عبایا پہنے موجود تھا۔

خاتون کی نشاندہی پر اسے گرفتار کرکے تھانے لایا گیا تو اس نے اپنا نام ذیشان ولد مقبول حسین بتایا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے کالے رنگ کا عبایا اور ٹرائوزر پہنا ہوا تھا۔ نوجوان نے خاتون کا روپ دھار رکھا تھا اور میک اپ بھی کر رکھا تھا۔

نوجوان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں خواتین سے چھیڑخانی کا ارتکاب جرم کیا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

%d bloggers like this: