مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوازشریف سے کوئی سماجی  تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کروں؟ چودھری نثار

چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے،عمران کے دھرنے کی مخالفت کرنے والے کس منہ سے مولانا کی حمایت کر رہیے ہیں۔

راولپنڈی:  لگ بھگ 35سال تک نواز شریف کی قیادت میں سیاست کرنے والے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے نواز شریف کی عیادت سے متعلق  سوال کے جواب میں غیر متوقع بیان دیا ہے ۔
راولپنڈی کے علاقے  روات کلرسیداں روڈ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے کوئی سماجی  تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کروں؟

چودھری نثار علی خان نے کہا کہ ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے،عمران کے دھرنے کی مخالفت کرنے والے کس منہ سے مولانا کی حمایت کر رہیے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ خو د دھرنے دینے والی پی ٹی آئی اب دھرنے کی مخالفت کیوں کر رہی ہے ؟ دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے

چودھری نثار علی خان نے کہا کہ سیاسی حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا تاہم یہ بات واضح ہے کہ دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔

%d bloggers like this: