اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فن و ثقافت کی چکا چوند روشنیوں کو ایک بار پھر نظر لگ گئی

صوبائی وزیر ثقافت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایونٹ کلینڈر متعارف کرانے جا رہے ہیں

کرونا کی نئی لہر کے پیش نظر تقاریب محدود ہوئیں تو فن و ثقافت کی چکا چوند روشنیوں کو ایک بار پھر نظر لگ گئی

ثقافتی میلوں کا انعقاد رک گیا، حکام کہتے ہیں کہ آن لائن سرگرمیوں کے انعقاد کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

رنگوں،،، رونقوں اور علم و ادب کے شہر لاہور میں محافل موسیقی، مشاعرے ، ڈرامے ، فیسٹولز اور دیگر فنی سرگرمیوں کا انعقاد کورونا کے باعث بندش کا شکار ہے

جس کے باعث فنکار برادری معاشی بدحالی کا شکار جبکہ مداح تفریحی سرگرمیوں سے محروم ہیں

جس پر محکمہ ثقافت حکومت پنجاب کام کر رہا ہے

صوبائی وزیر ثقافت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایونٹ کلینڈر متعارف کرانے جا رہے ہیں

پر امید ہیں کہ جلد کورونا کا خاتمہ ہو اور ہم مخلتف سرگرمیوں کا انعقاد کرسکیں،

 صوبائی وزیر ثقافت پنجاب،،،خیال احمد کاسترہ

الحمرا آرٹس کونسل لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ ہم

نوجوانوں کے لئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں

کرونا کے باعث ان لائن کلاسز پلیٹ فارمز کا سہارا لے رہے ہیں

 اعجاز احمد منہاس ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل لاہور ۔

مختلف فنی تقریبات لاتے رہتے ہیں،، لیکن اج کل چیلنج کا آنا ہے

اس میں بھی کام کرنے کوشش میں ہیں ۔

فنکار پرامید ہیں کہ حالات بدلیں گے اور فن و ثقافت کی اداس بستی میں امید کے چراغ جلد

روشن ہوں گے۔

%d bloggers like this: