ستمبر 27, 2021

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 84 افراد جاں بحق

جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497ہو گئی۔

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد جاں بحق ہوگئے

جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں

مزید 4 ہزار 62 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر

میں 63 ہزار 161 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔گزشتہ24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 410، خیبر پختونخوا میں

ایک لاکھ 66 ہزار 564، پنجاب میں 4 لاکھ8 ہزار 758، اسلام آباد میں ایک لاکھ ایک ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان

میں 10 ہزار 109ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 135 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ

سندھ میں 7 ہزار73 ،خیبرپختونخوا 5 ہزار 175

اسلام آباد 879، گلگت بلتستان 179، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 714 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

%d bloggers like this: