مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا آغاز

دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم ،،، اب شمسی توانائی سے بھی چلے گا

بجلی کی بچت اب کھیل کے میدانوں سے بھی ممکن ہوسکے گی

،،، محکمہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی بجلی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا
دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم ،،، اب شمسی توانائی سے بھی چلے گا

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی بجلی کو سولر پینلز پر منتقل کرنے کا کام شروع کردیا گیا

سپورٹس بورڈ پنجاب نے سولہ کروڑ سے زائد کی لاگت سے قومی کھیل کے مرکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا آغاز کیا ہے

وہاب ریاض ،، مشیر وزیر کھیل پنجاب ،، "یہ سابقہ سیکرٹری نے اس منصوبے کو شروع کیا تھا اس پر کام جاری ہے ،، اس سے بجلی کی بچت بھی ہوسکی اور ہم واپڈا کو بھی بجلی دے سکیں گے”

منصوبے کے تحت پنجاب سوئمنگ کمپلیکس میں بھی سولر پینل کی تنصیب کی گئی تھی ،، اسکے ساتھ ساتھ

ٹینس کورٹس اور جیمنزیم کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جانا ہے

عمیر احمد،، ڈائریکٹر یوتھ افئیرز ،، "یہ ون پوائنٹ ٹو میگا واٹ کا منصوبہ ہے اور اس پر تقریبا سولا کروڑ روپے خرچہ ایا ہے،،

گو گرین سکیم کے تحت اس کو نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں میں بھی شروع کیا گیا”

سولر پیینل پراجیکٹ سے محکمہ کو سالانہ چار کروڑ بیس لاکھ روپے تک بچت ہوسکے گی

جھنگ ،، ساہیوال اور ڈی جی خان میں بھی اسی طرز کے منصوبے تکمیل کو پہنچ چکے ہیں۔

%d bloggers like this: