مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کا تاریخی جناح ہاوس 9 مئی کو شرپسندوں کے ہاتھوں جل گیا

جناح ہاؤس بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی لاہور میں ذاتی جائیداد کے نام سے مشہور ہے

لاہور کا تاریخی جناح ہاوس 9 مئی کو شرپسندوں کے ہاتھوں جل گیا

*جناح ہاؤس بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی لاہور میں ذاتی جائیداد کے نام سے مشہور ہے

قائداعظم محمد علی جناح نے یہ پراپرٹی 1943 میں موہن لعل بھاسن سے خریدی تھی جب یہ گھر پہلے ہی برطانوی فوج کے زیر استعمال تھا

یہ رہائش گاہ پاک و ہند تقسیم سے پہلے فوجی حکام کے استعمال کے لیے طلب کی گئی تھی

اس رہائش گاہ کو 31 جنوری 1948 کو ڈی ریکوزیشن کرکے قائد اعظم کے نمائندے سید مراتب علی کی تحویل میں دیا گیا

جناح ہاؤس میں قائداعظم محمد علی جناح کے استعمال کی نادر و نایاب اشیاء سنبھال کر رکھی گئی تھیں

بابائے قوم کی کثیر تاریخی تصاویر، زیر استعمال صوفہ سیٹ، سنوکر ٹیبل، کرسیاں، سگاردان، گلدان، بستر، جوتے

اور کپڑوں سمیت 1500 سے زائد تاریخی نوادرات جناح ہاؤس کے تین مختلف کمروں کی زینت تھیں

9 مئی کو شر پسندوں کے دنگا فساد کے دوران قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تمام تر نادر نوادرات جلا کر خاکستر کردی گئیں

اور پورے گھر کو آگ کے شعلوں کے سپرد کر دیا گیا

جناح ہاؤس میں قائداعظم محمد علی جناح کا پاسپورٹ ہے جو پوری قوم سے اپنی بے بسی کا سوال کرتا رہے گا۔

%d bloggers like this: