مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھٹو خاندان کی تیسری نسل اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی منتظر ہے, چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

انصاف کے حصول کے لیے بھٹو خاندان کی مزید کتنی نسلوں کو انتظار کرنا پڑے گا؟

بھٹو خاندان کی تیسری نسل اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی منتظر ہے, چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کو

ملک کے نظام عدل و انصاف پہ کالا دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹو خاندان کی اب تیسری نسل اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی منتظر ہے۔

میڈیا سیل بلاول ہاوَس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 44 ویں یومِ شہادت پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ

ملک کو متفقہ آئین دینے والے وزیراعظم کے عدالتی قتل کے حوالے سے صدارتی ریفرنس گذشتہ 12 سالوں سے سپریم کورٹ میں زیرِ التویٰ ہے، اور اِن 4382 دنوں کے

دوران ہمارے نظام عدل و انصاف کے پاس بھٹو کی فریاد سننے کے لیے ایک منٹ بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ انصاف کے حصول کے لیے بھٹو خاندان کی مزید کتنی نسلوں کو انتظار کرنا پڑے گا؟

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخ نے بھٹو کی بے گناہی کے حق میں اتنے ثبوت پیش کردیئے ہیں کہ

اس کے بدترین دشمنوں کو بھی اب یہ کہنا پڑتا ہے کہ قائدِ عوام کے ساتھ ظلم ہوا۔

اعلیٰ عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ 2 اپریل 2011ع کو صدر آصف علی زرداری کی جانب سے آرٹیکل 186 کے تحت بھیجے گئے

صدارتی ریفرنس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

پی پی پی چیئرمین نے قائدِ عوام کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی مدبرانہ قیادت میں

، پاکستان نے سیاسی، سفارتی، معاشی، دفاعی اور معاشرتی لحاظ سے کئی سنگِ میل عبور کیے۔

عوام میں سیاسی شعور، ملک کا پہلا متفقہ آئین، زرعی و معاشی اصلاحات، جوہری پروگرام کا آغاز

، پاک چین دوستی کی بنیاد اور پاکستان کو اسلامی دنیا کا سفارتی طور دارالخلافہ بنانا شہید بھٹو کے کارناموں کی چند مثالیں ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت کا دن تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، 1973ع کے آئین

، پارلیمانی بالادستی، مزدوروں، کسانوں، اقلیتوں و خواتین کے حقوق، اور معاشرے میں رواداری و مساوات سے کسی قیمت پر بھی دستبردار نہیں ہو گی

۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو ازم ہماری رہنمائی کرتا رہے گا

، اور ہم انصاف و راست بازی پر مبنی مضبوط جمہوری نظام کے قیام کے ذریعے ہر پاکستانی کو روٹی، کپڑا اور مکان کی فراہمی کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

%d bloggers like this: