مئی 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی،چودھری پرویزالٰہی

حکومت دہشت گردوں سے لڑنے کے بجائے عدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے

چودھری پرویزالٰہی کہتے ہیں عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی

حکومت دہشت گردوں سے لڑنے کے بجائے عدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے۔۔۔

مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی سے وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ہیڈ ڈاکٹر عبدالوحید نے ملاقات کی

، اس موقع پر سابق وزیراعلی نے گفتگو میں کہا کہ سوموٹو اور بنچوں کی بحث ثانوی ہے، اصل مسئلہ نوے روز میں الیکشن ہیں

، فتح آئین اور عوام کی ہو گی، نوے روز میں الیکشن پر سپریم کورٹ کے ججوں میں کوئی اختلاف نہیں، چیف جسٹس سرخرو ہوں گے

، سپریم کورٹ کے خلاف نوازشریف کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائیں گے، چودھری پرویزالہی کا کہنا ہے کہ

آٹے کی قطاروں میں مرنے والوں کا خون شہبازشریف اور محسن نقوی کی گردن پر ہے

، ڈیلر سرکاری آٹا سر عام بازاروں میں بیچ رہے ہیں، الیکشن کی بعد آٹا سکیم میں گھپلوں کی انکوائری کرائیں گے

، مرکزی صدر تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیرآباد کارڈیالوجی کے فنڈز بھی روک دئیے ہیں

، کیا یہ نااہل حکومت آٹے کی طرح دل کے مریضوں کی بھی لائنیں لگوانا چاہتی ہے؟

%d bloggers like this: