مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے

سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

سیاسی جماعتیں عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کریں گی، ضابطہ اخلاق کے مطابق

الیکشن کمیشن کی کسی بھی شکل میں تضحیک سے اجتناب کیا جائے

پولنگ ڈے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے

کسی بھی امیدوار کو رشوت سے دستبردار کروانے سے گریز کیا جائے

عام نشستوں کے لئے خواتین کو 5 فیصد نمائندگی دی جائے

امیدوار انتخابابی اخراجات کے لئے مخصوص اکاؤنٹ کھلوانے کا مجاز ہوگا

جلسے، جلوسوں میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی

صدر، وزیراعظم سمیت وزراء حلقے میں سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے

الیکشن کمیشن نے منظور کردہ سائز کے بینرز، پوسٹرز اور پینافلکس استعمال کئے جائیں

کوئی بھی مخالف سیاسی جماعت کے بینرز نہ اتارے

جلسے سے قبل انتظامیہ سے اجازت لازم ہوگی

انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر پابندی ہوگی

پولنگ ڈے پر پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر کے اندر انتہابی مہم نہیں چلائی جاسکتی

پولنگ اسٹیشن کے اندر سیاسی جھنڈے یا بینرز کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

%d bloggers like this: