مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سپریم کورٹ کا 14مئی کو پنجاب میں انتخابات کرانے کا حکم

وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کا فنڈ جاری کرے،سپریم کورٹ کا فیصلہ کمیشن فنڈز کی فراہمی کے بارے میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے، فیصلہ

سپریم کورٹ نے پنجاب خیبرپختونخواالیکشن کیس کی سماعت کامحفوظ فیصلہ سنا دیا
سپریم کورٹ کا 14مئی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کرانے کا حکم
تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کریں گے ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قران پاک کی آیات پڑھیں
22مارچ کا الیکشن کمیشن کا آرڈر غیر قانونی ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال
الیکشن شیڈول جو 8مارچ کودیا گیا تھا وہ رویوائز کیا جاتا ہے،چیف جسٹس
22مارچ کو جب کمیشن نے فیصلہ کیا تھا اس میں 8 مارچ کا شیڈول روک دیا گیا،چیف جسٹس
کمیشن کے غیر قانونی آرڈر کی وجہ سے 13 دن کا نقصان ہوا،فیصلہ
الیکشن کے شیڈول میں ترمیم کی جائے ،سپریم کورٹ فیصلہ
14مئی پولنگ ڈے ہوگا ،سپریم کورٹ فیصلہ
دونوں صوبوں میں پولنگ ڈے 14مئی کوھوگا فیصلہ
الیکشن کمیشن کا کام دونوں صوبوں میں الیکشن کرانا ہے،سپریم کورٹ فیصلہ
وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے کا فنڈ جاری کرے،سپریم کورٹ کا فیصلہ
کمیشن فنڈز کی فراہمی کے بارے میں رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے، فیصلہ

رپورٹ میں بتایا جائے کہ فنڈز مکمل یا ادھورے جا ری کیے گئے ہیں،فیصلہ

خیبرپختونخوا کے حوالے سے کمیشن مکمل نمائندگی رپورٹ میں بتائے،فیصلہ
پنجاب نگران حکومت ،چیف سیکریٹری اور آئی جی سیکیورٹی معاملے پر کمیشن کی معاونت کرے،عدالت
صوبائی حکومت بھی الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرے،سپریم کورٹ فیصلہ
وفاقی حکومت آئینی ذ مہ داری پوری کرے ،سپریم کورٹ فیصلہ
وفاقی حکومت کمیشن کو مکمل تعاون اور سہولت فراہم کرے ،سپریم کورٹ
حکومت مسلح افواج اوررینجرز سے ہر صورت اہلکار لے،سپریم کورٹ

پنجاب خیبرپختونخواالیکشن کیس کی پہلی 3سماعتیں سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے کیں
پہلے 5 رکنی بینچ میں جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل بھی شامل تھے
جسٹس امین الدین نے چوتھی سماعت پر کیس سننے سے معذرت کرلی تھی
جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد بینچ پہلی بار ٹوٹ گیا اور4رکنی رہ گیا
پانچویں سماعت پر جسٹس جمال مندوخیل نے بھی سماعت سے معذرت کرلی تھی
جسٹس جمال مندوخیل کی معذرت کے بعد بینچ دوسری بار ٹوٹ گیا اور3 رکنی رہ گیا
31مارچ اور 3اپریل کوسپریم کورٹ کے 3ججز پر مشتمل بینچ نے سماعت کی
گزشتہ روز کی سماعت میں حکمراں اتحاد کے3 جماعتوں کے وکلا کوسناگیا
ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے وکلا نے عدالت میں موقف پیش کیا
اٹارنی جنرل کی استدعا تھی کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ مقدمہ نہ سنے
الیکشن ازخودنوٹس کیس نہ سننے والےججزپرمشتمل عدالتی بینچ بنایاجائے،استدعا
چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی تھی

%d bloggers like this: