مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آزادانہ و منصفانہ انتخابات کےلئے وسیع تر اتفاق رائے ضروری ہے، پی ایف یوجے کی کانفرنس کا اعلامیہ

اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے ہمہ طرفہ بحران اور عوام کی معاشی حالت زار پہ سخت تشویش کا اظہار کیا

سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کیلئے آمادہ کرنے کیلئے سول سوسائٹی نمائندوں کا نیشنل پریس کلب میں اہم اجلاس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پاکستان بار کونسل نے میزبانی کی۔

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی پانچ قوم پرست جماعتوں اور ایم کیو ایم پاکستان نے میڈی ایٹرز کی آزادانہ و منصفانہ انتخابات پر وسیع تر اتفاق رائے کے لیے سیاسی ٹمپریچر کم کرتے ہوئے تمام جماعتوں میں مذاکرات کی اپیل کی حمایت کردی۔

‎اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے ہمہ طرفہ بحران اور عوام کی معاشی حالت زار پہ سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی پر چھ جماعتوں کے رہنماﺅں نے متنبہ کیا کہ

اسکا نتیجہ آیئنی و جمہوری نظام کے انہدام پر منتج ہوسکتا ہے۔ انہوں نے متحارب سیاسی جماعتوں سے سیاسی ٹمپریچر کم کرنے اور انتخابات کے لیے پرامن اور موافق ماحول پیدا کرنے پہ زور دیا۔جاری عدالتی بحران پہ اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے

قوم پرست جماعتوں کے رہنماﺅں نے عدلیہ کے اتحاد اور خود مختاری کی حمایت کرتے ہوئے اس امر پر اصرار کیا کہ

سیاسی معاملات کا حل سیاستدان آپس میں بیٹھ کر یا پارلیمنٹ کے ذریعے نکالیں۔

قوم پرست جماعتوں نے پی ڈی ایم کے موقف سے اپنی وابستگی کا ارادہ کرتے ہوئے، جماعتوں میں اتفاق رائے پہ اصرار کرتے ہوئے

، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، قومی وطن پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان نے میڈی ایٹرز کی انتخابی معاملات پر مذاکرات کے ذریعہ وسیع تر اتفاق رائے پیدا کرنے کی اپیل کی حمایت کا اعلان کیا

جس کے لیے ایک آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد کی جاسکتی ہے

مشاورتی اجلاس سے بی این پی مینگل کے سینیٹر جہانزیب بلوچ، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق، نیشنل پارٹی کے سینیٹر طاہر بزنجو، این ڈی ایم کے محسن داوڑ ایم این اے، رہنما افراسیاب خٹک، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر شفیق ترین

، قومی وطن پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری احمد نواز جدون، عوامی ورکرز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عاصم ساجد، سینیٹر مشاہد حسین اور انسانی حقوق کے علمبردار فرحت اللہ بابر نے خطاب کیا۔

دی میڈی ایٹرز کی جانب سے رابطہ کار امتیاز عالم، حسن پاشا چیئرمین پاکستان بار کونسل، افضل بٹ صدر پی ایف یو جے

، کاظم خان صدر سی پی این ای، ناصر زیدی پی ایف یو جے، سینئر صحافی زاہد حسین، اینکر آسمہ شیرازی، اینکر تنزیلہ مظہر

، ماہر معاشیات ڈاکٹر طاہر پرویز، سافما کے مستنصر جاوید، سول سوسائٹی اسلام آباد کے

ڈاکٹر بشیر، خواتین رہنما فرزانہ باری اور سول سوسائٹی کی

تنظیموں کے بہت سے رہنماﺅں نے شرکت کی۔

%d bloggers like this: