اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا آٹھواں

پنجاب کابینہ کا صوبے کے عوام کو سماجی تحفظ دینے کے لئے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی دوہزاربائیس کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا آٹھواں اجلاس،،،پنجاب کابینہ کا صوبے کے عوام کو سماجی تحفظ دینے کے لئے پنجاب سوشل پروٹیکشن پالیسی دوہزاربائیس کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے محکمہ زکواۃ وعشر، سوشل ویلفیئر اور بیت المال کے انضمام کی منظوری دیدی،،تینوں محکموں کے انضام سے ایک علیحدہ محکمہ سوشل پروٹیکشن بنایا جائے گا

،،،،پنجاب کابینہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم ادا نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی حکومت سے واجب الادا رقم جلد ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا

،،کابینہ نے لاہورمیں خاتم النبینؐ یونیورسٹی کے قیام اور دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کرنے اور داتا دربار آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے ملٹی سٹوری پارکنگ پلازہ

، اوور ہیڈ برج اور انڈر گراؤنڈ گزر گاہ بنانے کے لئے تین ارب روپے کی منظوری دیدی

،،،کابینہ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں گریڈ پانچ سے گریڈ پندرہ تک کی پانچ سو اسی منظورشدہ خالی آسامیوں پر بھرتی سمیت محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں جونیئر اور سینئر سپیشل ایجوکیشن اساتذہ کی آٹھ سو انتالیس نئی پوسٹوں اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ کی رنگ فینسنگ کی بھی منظوری دیتے

ہوئےانہیں ریگولر کرنے کا جائزہ لینے کے لئے اعلی سطح کی وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی،،کابینہ کی جانب سے محکمہ محنت اور انسانی وسائل کے اداروں میں چھ سو بتیس آسامیوں پر بھرتی،محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں یونین کونسلز کے سیکرٹریز کی ایک ہزار سات سو چوراسی آسامیوں

، ،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں یکسائز انسپکٹرز سمیت گریڈ پانچ سے گریڈ پندرہ تک چار سو سولہ منظور شدہ خالی آسامیوں پر بھی بھرتی کی منظوری دیدی

،،کابنہ نے محکمہ خوراک میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، فوڈ گرین انسپکٹرز اور فوڈ گرین سپروائزرزکی بھرتی

،،پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ فلم پروڈکشن سٹوڈیو اور سینما کمپلیکس کے قیام اور سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی

،،وزیاعلی نے انڈیا کی طرز پر فلم میکنگ، ٹیکنیک سکھانے کے لئے فلم ٹریننگ اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کیا

،،انکا کہنا تھا کہ ایرانی اور ترکی کے فلم میکنگ ماہرین کی پیشہ وارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی،،،کابینہ کی جانب سے منڈی شاہ جیونہ، ضلع جھنگ کو نئی تحصیل کا درجہ دینے

،الزائمر پاکستان کے لیے سالانہ گرانٹ ان ایڈ سمیت پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزار بائیس کے سیکشن ایک سو ستاسی

، پنجاب لوکل گورنمنٹ سروس (اپائنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) رولزدوہزار اٹھارہ کے رول پانچ کی ذیلی شق نمرایک میں بھی ترمیم کی منظوری دیدی

،، کابینہ کی جانب سے کیٹل مارکیٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری جبکہ سول ہسپتال کوٹلہ ارب علی خان کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کا درجہ دینے کی بھی منظوری دیدی

،وزیراعلی پنجاب کا کہناتھا کہ کوٹلہ ارب علی خان ہسپتال کو بیس سے سو بیڈ تک اپ گریڈ کیاجائے گا

،،،دوسری جانب کابینہ نے فیصل آباد میں ایک سو نواسی کنال پر جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے پچیس کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے

کابینہ نے ایک سو نواسی کنال اراضی جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نام منتقل کرنے کی منظوری دے دی

،،،وزیراعلی کا کہناتھا کہ فیصل آباد کے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا کریں گے

،،،صحافی کالونی فیز ٹو کیلئے اراضی کی روڈ ا سے پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو جلد مکمل کیا جائے

اجلاس میں سی این جی، پٹرول پمپس کیلئے روڈز کی نیگیٹولسٹ کا از سر نو جائزہ لینے

سمیت ٹیوٹا کے لئے چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے پچیس نئی بسیں خریدنے۔

%d bloggers like this: