مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کے حوالے سے تیاریاں جاری

حکام کے مطابق اب شہری،، ادارہ شماریات کی ویب سائٹ کے مدد سے گھر بیٹھے ہی،، اپنی رجسٹریشن کرا سکے گا

پاکستان بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کرانے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں،، حکام کے مطابق اب شہری

،، ادارہ شماریات کی ویب سائٹ کے مدد سے گھر بیٹھے ہی،، اپنی رجسٹریشن کرا سکے گا۔

ساتویں قومی مردم شماری کا مشن،، پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری سے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے لاہور میں واک کا اہتمام کیا گیا

جس میں ادارہ شماریات کے ملازمین نے شرکت کی،، گرومانگٹ روڈ سے لبرٹی گول چکر تک ریلی نکالی گئی

صوبائی اداراہ شماریات کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری میں ٹیبلٹس کی مدد سے ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا

،، پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری اس عزم کے ساتھ کی جائے گی کہ ملک کے ہر خطے میں رہنے والے فرد کا شمار ہو

ڈاکٹر وسیم عباس، صوبائی انچارج محکمہ شماریات، ہر شخص ڈیجیٹل مردم شماری میں خود کو رجسٹرڈ کرسکے گا پھر گھر جاکر ٹیمیں ڈیٹا اکٹھا کریں گے

حکام کا کہنا ہے ڈیجیٹل مردم شماری میں شامل ہونیوالے دیگر صوبائی محکموں کے ملازمین کی ماسٹر ٹریننگ بھی کرائی جا رہی ہے

ملازمین، ہماری ٹریننگ ہو رہی ہے ماسٹَر ٹریننگ تاکہ دوسرے ملازمین کو بھی سکھایا جا سکے نادرہ نے ڈیجیٹل ایپ بنا کر دی ہے

واک میں سرکاری ملازمین، طلباء، اور اساتذہ سمیت شہریوں نے شرکت کی، شرکاء نے ساتویں قومی مردم شماری کی اہمیت پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

%d bloggers like this: