مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وفاقی حکومت پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، چوہدری پرویز الہی

صوبائی کابینہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابقہ فیصلے کی توثیق کر دی۔۔۔

پنجاب کابینہ کا گریٹر تھل کینال معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر وفاقی حکومت کیخلاف احتجاج

، وزیراعلی پرویزالہی کہتے ہیں وفاقی حکومت پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل کر رہی ہے، صوبائی کابینہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابقہ فیصلے کی توثیق کر دی۔۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا، جس میں گریٹر تھل کینال معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی،

چودھری پرویز الہی نے کہا ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے دوبارہ معاہدے کرنے کی صورت میں لاگت دو گنا سے زیادہ بڑھ جائے گی

، ملک کا بیڑا غرق کرنے والے معیشت کو کیسے سنبھال سکتے ہیں، اپنے حق کیلئے آخری حد تک جائیں گے

، اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے انسداد دہشت گردی ایکٹ1997 کی دفعہ19(1)کے تحت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سابقہ فیصلے کی توثیق کر دی

، اجلاس میں صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کی فاسٹ ٹریک لانچنگ

، فیصل آبا د میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے لئے گرانٹ ان ایڈ، انڈسٹریل اوررہائشی یونٹ کی منتقلی کیلئے کنڈونیشن فیس پچاس فیصد اورمدت مقرر کرنے

جبکہ آٹو میشن آف اسٹامپ ڈیوٹی، ای سٹیمپنگ کیلئے نئی پوسٹوں پر بھرتی کیلئے پابندی اٹھانے کی منظوری بھی دی گئی

، پنجاب کابینہ کے پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے۔۔۔

%d bloggers like this: