اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرین پر سفر کرنیوالوں کو بدستور مسائل کا سامنا

حالیہ سیلاب کے بعد معطل ٹرین آپریشن تو بحال ہو گیا

ٹرین پر سفر کرنیوالوں کو بدستور مسائل کا سامنا ہے،، کہتے ہیں حالیہ سیلاب کے بعد معطل ٹرین آپریشن تو بحال ہو گیا

،، مگر ریل گاڑیوں کی بروقت آمد و رفت یقینی نہیں بنائی جا سکی،، جبکہ،، کرایوں میں بھی پہلے کی نسبت اضافہ ہو چکا ہے

بھاری کرائے ادا کرنے کے بعد بھی گھنٹوں پلیٹ فارم پر انتظار،، ٹرین پر سفر کرنیوالوں کا بروقت منزل پر پہنچنا ناممکن ٹھہرا

مسافروں کے مطابق جب بھی سفر کریں،، مطلوبہ ٹرین کا طویل انتظار کرنا پڑتا ہے،، جبکہ،، ریل پر بھی اب سفر سستا نہیں رہا،، کرائے بڑھا دیے گئے ہیں
مسافر، پہلے کرائے کم تھے، اب بہت زیادہ ہو چکے ہیں، اور ٹرینوں کی تاخیر بھی معمول بن چکی ہے

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی، جلد درپیش مسائل ختم ہو جائیں گے

ظفر اقبال، اسٹیشن ماسٹر، ٹریکس کی صورت حال میں بہتری کے سبب پہلے سے ٹرینوں کے اوقات کار بہتر ہوئے ہیں

دوسری جانب ریلوے حکام نے پندرہ دسمبر سے چین کی نئی بوگیوں پر مشتمل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے،، نئی بوگیاں کراچی براستہ لاہور، راولپنڈی ٹرین میں لگائی جائیں گی۔

%d bloggers like this: