مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بچوں کے یونیفارمز کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ ہو گیا

کتابیں اور کاپیاں ہی نہیں،، بچوں کیلئے سردیوں کے یونیفارم خریدنے ہیں تو جیب بھاری رکھنا ہو گی

والدین کے لیئے نئی مشکل، بچوں کے یونیفارمز کی قیمتوں میں اسی سے سو فیصد تک اضافہ ہو گیا

، سردیوں سے بچوں کو محفوظ رکھنے کیلئے کوٹ اور جرسیوں کی خریداری کو پہنچنے والے والدین قیمیتیں سن کر پریشان ہو جاتے ہیں

کتابیں اور کاپیاں ہی نہیں،، بچوں کیلئے سردیوں کے یونیفارم خریدنے ہیں تو جیب بھاری رکھنا ہو گی، کیونکہ ہر چیز کے دام ہی بڑھ چکے ہیں

کبھی سات سو میں ملنے والی جرسی اب تیرہ سو، چھ سو والا سویٹر ساڑھے گیارہ سو جبکہ اٹھارہ سو میں ملنے والا کوٹ اکتیس سو تک جا پہنچا

 والدین کہتے ہیں اب بچوں کے یونیفارم خریدنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے
ناہید، شبنم، ہم کیسے گزارا کریں گے ہر چیز کا ریٹ بہت بڑھ گیا ہے ان کی کتابیں لیں یا یونیفارم

دوکانداروں کے مطابق ہیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، ملز سے کپڑوں کی کم سپلائی نرخ بڑھنے کی اہم وجہ ہے

دکاندار، گاہک بھی پریشان ہیں اور ہم بھی، جو چیز پہلے چار سو کی ملتی تھی اب ہمیں چھ سو کی مل رہی ہے

شہری کہتے ہیں کہ حکومت تمام تعلیمی اداروں میں استعمال ہونے والے یونیفارمز کی قیمتیں مقرر کرے تاکہ والدین کو گراں فروشی سے چھٹکارا مل سکے۔

%d bloggers like this: