اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چولستان میں بیس ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ

پانچ سالہ عارضی کاشت کیلئے بیس ہزار کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہو گی

چولستان میں بیس ہزار مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کا منصوبہ

وزیراعلی پنجاب کے مطابق شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہو گی۔۔۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں چولستان کے مقامی کاشتکاروں کو سرکاری اراضی دینے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلی پرویز الہی نے گفتگو میں کہا کہ

پانچ سالہ عارضی کاشت کیلئے بیس ہزار کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے اراضی الاٹ ہو گی

پہلے فیز کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے ہوگی

مزید پانچ ہزار کاشتکاروں کو دوسرے فیز میں چولستان میں عارضی کاشت کے لئے اراضی دی جائے گی

وزیراعلی پنجاب کے مطابق عارضی کاشت کیلئے اراضی دینے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔۔۔

%d bloggers like this: