مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کو خوبصورت بنانے کے مشن کا آغاز ہو گیا

ضلعی انتظامیہ نے شائننگ و گرین لاہور مہم شروع کر دی

لاہور کو خوبصورت بنانے کے مشن کا آغاز ہو گیا،، ضلعی انتظامیہ نے شائننگ و گرین لاہور مہم شروع کر دی،، مرحلہ وار شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی اور تزئین و آرائش کا کام کیا جائے گا

اب ہو گا پورا شہر صاف، شائننگ و گرین لاہور مہم کے تحت،، مختلف محکموں کو باغوں کے شہر کو خوبصورت بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا،، پی ایچ اے، واسا، ایم سی ایل، ایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار مل کر کام کریں گے

مہم کے دوران صفائی کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی مکمل بحالی، سٹریٹ لائٹس کی مرمت، لٹکتے تاروں کا خاتمہ، روڈ مارکنگ، سیوریج مسائل کا حل اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت یقینی بنائی جائے گی
محمد عامر جان، کمشنر لاہور، مین روڈ کے ساتھ ملحقہ ذیلی سڑکوں پر بھی کام ہو گا

ضلعی انتظامیہ و دیگر متعلقہ محکمے شہری سہولیات کیلئے مرحلہ وار شہر کے تمام علاقوں میں کام کریں گے، شہریوں نے اقدام کو سراہتے ہوئے پوش علاقوں کے ساتھ دیگر آبادیوں میں بھی یہ مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے
شہری، تمام علاقوں میں یہ کام ہونا چاہیئے، اہم سڑکوں ہر تو ایسے کام پہلے بھی چلتے رہتے ہیں

شائننگ و گرین لاہور مہم ک حبیب جالب چوک تا کلمہ چوک تک کیا گیا ہے،، کمشنر لاہور کی جانب سے مہم کے انعقاد تک تمام افسران کو بھی کیمپس میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

%d bloggers like this: