ڈالر کی اونچی اڑان کے اثرات ہر چیز پر مرتب ہونے لگے
زندگی کے خوبصورت لمحات کو محفوظ بنانیوالے کیمرے بھی مہنگے ہو گئے
مختلف کمپنیوں کے پروفیشنل کیمروں کی قیمت میں تیس سے پچاس ہزار روپے اضافہ ہوا ہے
جبکہ کیمروں کے پارٹس اور دوسری اشیاء کی قیمت بھی بڑھ چکی ہیں
امپورٹ بند ہونے کے ساتھ ساتھ ڈالر کی بلند ترین سطح،، کاروباری افراد پر بھاری پڑ گئی،، لاہور کے معروف نسبت روڈ پر قائم کیمرا مارکیٹ کے تاجر بھی صارت حال پر پریشان ہیں
مارکیٹ میں مختلف کمپنیز کے پروفیشنل کیمرے جو پہلے تین سے ساڑھے تین لاکھ میں دستیاب تھے، اب چار لاکھ سے زیادہ کے ہو چکے ہیں
دکانداروں کے مطابق کیمروں کی بیٹریوں، لینز، کیبلز اور کارڈز کی قیمتیں بھی پہلے کی نسبت بڑھ چکی ہیں
دکاندار، ڈالر کی قیمت زیادہ ہو گی تو سامان بھی مہنگا ہو گا، امپورٹ بھی بند ہے، کیمرے چار لاکھ روپے سے بھی بڑھ گئے ہیں
تاجر ہی نہیں،، خریدار بھی کیمروں اور ان کے پارٹس کی قیمتوں میں اضافے پر شکوہ کناں ہیں
خریدار، نیا کیمرہ بیس سے تیس ہزار مہنگا ہو گیا ہے واکس پاپس،،،
خریدار،،، پندرہ سو والی بیٹری دو ہزار میں مل رہی ہیں
تاجر ہوں یا خریدار، سب کا ہی ایک مطالبہ ہے کہ حکمران ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن سے کاروبار میں آسانی میسر آئے
ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث مہنگائی کا جن بے قابو
پروفیشنل کیمروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ
مختلف کمپنیوں کے پروفیشنل کیمرے 30 سے 50 ہزار تک مہنگے
کیمروں کی بیٹریاں، لینز، کیبلز اور کارڈز بھی مہنگے
امپورٹ بند ہونے سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا، دکاندار
جب بھی کوئی چیز خریدنے آئیں، ریٹ پہلے کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں، خریدار
یہ بھی پڑھیے
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،
متوازن وفاق اور وسائل پر اختیار کےلئے سرائیکی سرگرم کارکنوں اور طلبہ تنظیموں کی’ سرائیکی صوبہ ریلی کا انعقاد