مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے

مالکان نے بسیں اڈوں پر کھڑی کر دیں،، لاہور سے دوسرے شہروں کو جانیوالے مسافر خوار ہو کر رہ گئے

ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے

مالکان نے بسیں اڈوں پر کھڑی کر دیں،، لاہور سے دوسرے شہروں کو جانیوالے مسافر خوار ہو کر رہ گئے،، ٹرانسپوٹرز نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے پر مشاورت شروع کر دی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،، ٹول ٹیکس اور انکم ٹیکس کے خاتمے، روٹ کے قوانین میں تبدیلی سمیت دیگر مطالبات پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال دو روز سے جاری ہے

شہر میں بادامی باغ لاری اڈا، ٹھوکر نیاز بیگ ٹرمینل، بند روڈ پر کمپنیز کی جانب سے بسز کو اڈوں پر کھڑا کر رکھا ہے

ٹرانسپورٹرز کہتے ہیں بھاری بھرکم ٹیکسز کی بھرمار نے کاروبار تباہ کر ڈالا ہے
ٹرانسپورٹرز،پیٹرول،ٹال پلازے،ٹیکسسز نے ٹرانسپورٹرز کو بری طرح متاثر کر رکھا ہے۔۔

ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے باعث سب سے زیادہ پریشانی مسافروں کو اٹھانا پڑ رہی ہے

میرا تایا فوت ہو گیا ہے لیکن میں نہیں جا پا رہا،میری بیٹی ہے فیصل آباد،کل بھی آئی تھی لیکن کوئی گاڑی نہیں ملی

دوسری جانب ٹرانسپورٹز نے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کرنے کی ٹھان لی

پاکستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی مشاورت کے بعد ٹرانسپورٹرز احتجاج کیلئے سڑکوں پر آئیں گے

ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

بادامی باغ لاری اڈا، ٹھوکر نیاز بیگ ٹرمینل و نجی اڈوں سے بسوں کی آمد و رفت بند

لاہور سے دوسرے شہروں کو جانیوالے مسافر خوار ہو کر رہ گئے

ٹرانسپورٹرز نے شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کی ٹھان لی

سڑکیں بند کرنے کیلئے پاکستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کی مشاورت جاری

انکم ٹیکس، ٹول ٹیکس، اڈا پرچی اور موٹروے جرمانوں میں اضافہ ظلم ہے، ٹرانسپورٹرز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم کی جائیں، ٹرانسپورٹرز

%d bloggers like this: