اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن میں میچز کی تعداد بڑھا دی

سیزن دو ہزار بائیس تئیس میں ایک سو ستاسی میچز کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک سیزن میں میچز کی تعداد بڑھا دی، سیزن دو ہزار بائیس تئیس میں ایک سو ستاسی میچز کھیلے جائیں گے

گزشتہ سال کے برعکس نمایاں پرفارمنس دکھانے والے انڈر نائنٹین کرکٹرز کو رواں سیزن میں ہی فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ میں کھیلنے کا موقع مل سکے گا

نوجوان کرکٹرز کی پرفارمنس، اب رائیگاں نہیں جائے گی، پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن میں نہ صرف میچز کی تعداد بڑھائی ہے

بلکہ ٹورنامنٹس کو اس انداز میں ترتیب دیا ہے کہ ایمرجنگ کرکٹر، فرسٹ الیون یعنی فرسٹ کلاس اور لسٹ اے کرکٹ میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکیں گے

تین روزہ نیشنل انڈر نائنٹین چیمپئن شپ تیس جولائی سے اٹھائیس اگست تک کراچی میں کھیلی جائے گی

 ندیم خان ،،، ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس ،،، "قائداعظم ٹرافی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے پہلے ہی اس دفعہ ایج گروپ اور ڈویزن کرکٹ ختم ہوجائیگی

نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو اسی سال ہی مواقع مل جائیگا”

سیکنڈ الیون ٹیموں کے درمیان کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹوئنٹی کپ اور ففٹی اوور سی اے چیلنج کپ اب ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا

دونوں ایونٹس میں ہر ٹیم دس دس میچز کھیلے گی۔ مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں تیس تیس میچز کھیلے جائینگے،،، اس سے قبل میچز کی تعداد پندرہ پندرہ تھی

پی سی بی نے سیکنڈ الیون ٹیموں کی نان فرسٹ کلاس کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ میں شامل میچز کا دورانیہ تین سے بڑھا کر چار روز تک کرتے ہوئے

ٹورنامنٹ سٹرکچر بھی ڈبل لیگ کی بنیاد پر تبدیل کردیا ہے

ندیم خان ،، ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس ،، "سیکنڈ الیون کو زیادہ کرکٹ نہیں ملک رہی تھی، زیادہ میچز ہی پلئیرز بناتے ہیں، کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ میچز کھیلیں گی تو ان کی ڈویلپمنٹ ہوگی”

ڈومیسٹک سیزن دو ہزار بائیس تئیس کا آغاز تیس اگست سے شروع ہونیوالےنیشنل ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون سے ہوگا

جس کے بعد قائداعظم ٹرافی ستائیس ستمبر سے تیس نومبر تک جاری رہے گی، سیزن کا آخری ٹورنامنٹ، پاکستان کپ دس دسمبر سے تین جنوری تک کراچی میں کھیلا جائے گا

نئے ڈومیسٹک سیزن میں میچز کی تعداد بڑھا دی گئی

سیزن 2022-23 میں 187 میچز کھیلے جائیں گے
3

روزہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ 30 جولائی سے 28 اگست تک کھیلی جائے گی

مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 30، 30 میچز کھیلے جائیں گے

قائداعظم ٹرافی 27 ستمبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی

سیزن کا آخری ٹورنامنٹ، پاکستان کپ 10 دسمبر سے 3 جنوری تک کھیلا جائے گا

%d bloggers like this: