مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بجلی کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی

ڈیڑھ سو روپے اضافے سے گھریلو سیلنڈر دو ہزار سات سو پچاس کو ہو گیا

مہنگائی کے وار تھم نہ سکے،، بجلی کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی ہو گئی،، دس روپے اضافے سے فی کلو ایل پی جی کی قیمت دو سو تیس روپے تک جا پہنچی

جبکہ لاہور میں کئی مقامات پر دو سو چالیس روپے میں فروخت ہو رہی ہے

دو وقت کی روٹی کھانا اب اور بھئ مشکل ہوگیا ۔۔ سوئی گیس کی عدم دستیابی میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال جیب پر بھاری پڑنے لگا

ڈیڑھ سو روپے اضافے سے گھریلو سیلنڈر دو ہزار سات سو پچاس کو ہو گیا،شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی دو سو تیس کے بجائے

دو سو چالیس روپے تک فروخت ہورہی ہے

شہری ۔۔ "مہنگائی بڑھتی جارہی ہے پیٹرول بھی مہنگا ہوگیا ہے گیس بھی بڑھتی جارہی ہے دو دن پہلے ریٹ دو سو بیس تھا اب دو سو چالیس ہے ۔۔ حکومت ہمارے پر رحم کرے غریب کا خیال کرے”

ایل پی جی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کا بڑھتا ریٹ گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کی بڑی وجہ ہے
محمد نجم ۔ ایل پی جی ڈیلر۔۔ ” ہم خود بہت پریشان ہے سادہ سی بات ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھ رہا ہے مال مہنگا ملتا ہے اس لئے ریٹ بھئ زیادہ ہے”

مارکیٹ میں کمرشل سیلنڈر ساڑھے چار سو روپے اضافے کے بعد دس ہزار چار سو اڑتیس روپے کا ہو گیا ہے،،، کیمرامین عثمان یاسین کے ساتھ عثمان خان ہم نیوز، لاہور۔۔۔

مہنگائی کے وار تھم نہ سکے

ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلوگرام اضافہ

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 230 روپے پر پہنچ گئی

گھریلو سلنڈر 150، کمرشل سلنڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا

گھریلو سلنڈر 2750، کمرشل سلنڈر 10438 تک جا پہنچا

لاہور میں کئی مقامات پر ایل پی جی 240 روپے فی کلو

ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، کوئی غریب کا پرسان حال نہیں،شہری

ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں، دکاندار

%d bloggers like this: