اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

محکمہ موسمیات کے مطابق اکتیس تاریخ تک مون سون کا نیا سلسلہ جاری رہے گا

پنجاب میں آج سے ایک بار پھر بادل برسیں گے، صوبہ بھر میں داخل ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ اکتیس جولائی تک جاری رہے گا

خبردار ہوشیار، پنجاب بھر میں بادل آج سے پھر اپنا کام دکھائیں گے

اکتیس تاریخ تک مون سون کا نیا سلسلہ جاری رہے گا، پنجاب کے بعض علاقوں میں سیلاب کا بھی خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے

پنجاب میں آج سے ایک بار پھر بادل برسیں گے، صوبہ بھر میں داخل ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ اکتیس جولائی تک جاری رہے گا

پروونشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی حکام کے مطابق بالائی پنجاب سے جنوبی پنجاب تک کے علاقوں میں بادل خوب برسیں گی

 خالد مسعود فاروقہ، ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے ،، ( راولپنڈی، فیصل آباد، گھرات گجرانوالہ ، لاہور میں بارشیں ہوں گی ایسے ہی جنوبی پنجاب میں بہاولپور رحیم یار خان میں بارشوں کی امید ہے)

بارشوں کے ساتھ ساتھ دریائے چناب میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے

ضلع ڈی جی خان میں بھی سیلابی ریلے تباہ کاری پھیلا سکتے ہیں، حکام کے مطابق ایسے میں احتیاط ضروری ہے

 محمد تصور، ترجمان پی ڈی ایم اے ،، (لوگ برسات میں خاص خیال رکھیں، چھتوں پر پانی نہ کھڑا ہونے دیں، برقی تنصیبات سے دور رہیں)

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں کے دوران اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں

%d bloggers like this: