مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوئے

لاہور سے کراچی کا کرایہ 4500 سے 4800 روپے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہ ہوئے، مسافر کہتے ہیں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے پہلے جو کرائے تھے

وہی مقرر کئے جائیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز حالیہ کرایوں میں بھی اخراجات پورے نہ ہونے کا رونا روتے نظر آتے ہیں

ہائے رے مہنگائی، عوام کی بس یہی دہائی، کرایوں میں کمی نہ ہونے پر مسافر پریشان، لاہور سے کراچی کا کرایہ پنتالیس سے اڑتالیس سو، راولپنڈی کا کرایہ دو ہزار سے تئیس سو

فیصل آباد کا کرایہ گیارہ سو سے تیرہ سو، خانیوال کا کرایہ پندرہ سو سے سولہ سو روپے وصول کیا جا رہا ہے

مسافروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد جس شرح سے کرایہ بڑھایا گیا تھا اس تناسب سے کمی نہیں کی گئی

عامر، ابھی تک کرائے وہی پرانے چل رہے ہیں، کوئی کمی نہیں کی گئی
رشید،،، تیل کا ریٹ بڑھے تو کئی گنا کرائے بڑھا دیئے جاتے ہیں لیکن ریٹ کم ہونے پر ویسے کم نہیں کیئے جاتے

عوام کا شکوہ تو اپنی جگہ،، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ موجودہ کرایوں میں بھی کوئی منافع نہیں ہو رہا

دلاور،ٹرانسپورٹر، اگر لاہور سے ملتان گاڑی ایک چکر لگاتی ہے تو ستر ہزار کا تیل جلتا ہے جبکہ ہماری کولیکشن پچاس پچپن ہزار ہوتی ہے

ولید، ڈرائیور، مالکان کو کچھ نہیں بچ رہا دس پندرہ ہزار روپے ہر چکر پر جیب سے ڈل رہے ہیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پبلک ٹرانسپورٹر نے سیکرٹری پی ٹی اے سے مذاکرات کے بعد کرایوں میں بیس فیصد کمی کا اعلان کیا تھا

تاہم مسافروں کا کہنا ہے کہ اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا

%d bloggers like this: