مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ

پی ٹی آئی رہنماوں نے اپنے خلاف مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کر دیا

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں سینیٹر اعجاز چودھری کی عبوری ضمانت مسترد، جبکہ ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع ہو گئی

پی ٹی آئی رہنماوں نے اپنے خلاف مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کر دیا،، تحریک انصاف کے رہنماوں نے پنجاب میں حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں اٹھارہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی چار مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے سینیٹر اعجاز چودھری کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدم پیشی پر عبوری ضمانت خارج کر دی

دوران سماعت عدالتی استفسار پر تفتیشی نے بتایا کہ تمام ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ہیں جس پر عدالت نے باقی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں پانچ اگست تک توسیع کا حکم سناتے ہوئے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا

عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب میں حکومت بنانے کا دعوی کیا

جبکہ میاں اسلم اقبال نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا
ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق صوبائی وزیر، ملک میں مرشل لاء جیسے حالات پیدا کر رہے ہیں، پنجاب میں تحریک انصاف حکومت بنانے جا رہی ہے

میاں اسلم اقبال، سابق صوبائی وزیر، یہ اپنی مرضی کے ججز چاہتے ہیں، پاکستان ڈاکو موومنٹ نے تمام اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے الزامات پر تھانہ گلبرگ، بھاٹی، شاہدرہ اور شفیق آباد میں مقدمات درج ہیں

تحریک انصاف کے رہنماوں نے درج مقدمات میں دہشت گردی کی دفعات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چیلنج کر دیا ہے

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی عبوری ضمانت مسترد
یاسمین راشد، حماد اظہر، اسلم اقبال سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت نے 5 اگست کو وکلا کو بحث کیلئے طلب کر لیا

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مقدمات میں دہشتگردی کی دفعات کو چیلنج کر دیا

پنجاب میں حکومت بنانے جا رہے ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

حکمران اپنی مرضی کے ججز چاہتے ہیں،میاں اسلم اقبال

پاکستان ڈاکو موومنٹ نے تمام اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی،اسلم اقبال

%d bloggers like this: