اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور: ضمنی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر

حلقہ پی پی ایک سو سڑسٹھ میں امیدوار اور سپورٹرز انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں

لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کی گہما گہمی زوروں پر ہے،، انہی میں سے ایک

حلقہ پی پی ایک سو سڑسٹھ میں امیدوار اور سپورٹرز انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں، حلقے میں کتنے امیدوار مدمقابل ہیں، یہ حلقہ کن علاقوں پر مشمل ہے؟ ووٹرز کی تعداد اور مکینوں کو درپیش مسائل

حلقہ پی پی ایک سو سڑسٹھ،، پی ٹی آئی کے منحرف رکن نذیر چوہان کے ڈی سیٹ ہونے پر یہ نشست خالی ہوئی

حلقے میں ووٹرز کی تعداد دو لاکھ بیس ہزار ہے، جن میں ایک لاکھ پندرہ ہزار مرد اور ایک لاکھ پانچ ہزار خواتین ووٹرز شامل ہیں،

ٹاون شپ، گرین ٹاون اور جوہر ٹاون کے کچھ بلاک پی پی ایک سو سڑسٹھ کا حصہ ہیں،

دیہی علاقوں میں اجودھیاپور، باگڑیاں پنڈ، کیرکلاں پنڈ اور فیروزیاں والا شامل ہیں، جہاں چالیس ہزار کے قریب ووٹرز رجسٹرڈ ہیں

پی پی ایک سو سڑسٹھ میں چودہ امیدوار مدمقبل ہیں، ن لیگ کی جانب سے نذیر چوہان اور پی

ٹی آئی کے شبیر گجر میدان میں اترے ہیں
نذیر چوہان، امیدوار مسلم لیگ ن، شبیر گجر، امیدوار پی ٹی آئی، کامیابی حاصل کریں گے

لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکن اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں
ہمارا امیدوار جیتے گا، مخالف کی ناکامی یقینی ہے

حلقے کے عوام علاقے میں پانی، سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سمیت دیگر مسائل کا رونا روتے دکھائی دیے
ہر بار دعوے سنتے ہیں، آج تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوا، سڑکیں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں

امیدواروں نے اپنی کامیابی کے لئے گھر گھر مہم چلانے کے ساتھ کارنر میٹنگز اور جلسوں کو سلسلہ شروع کر رکھا ہے

%d bloggers like this: