مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

حکومت کا بجلی بچاو منصوبہ،، لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر پایا

تاہم لوڈ شیڈنگ کا جن قابو میں نہ آیا، شہر میں مختلف مقامات پر سات سے دس گھنٹے کی بجلی کی بندش معمول بن گئی

حکومت کی جانب سے بجلی بچاو منصوبہ کے تحت مارکیٹس کو رات نو بجے بند کروانے کا عمل تو شروع کر دیا گیا

تاہم لوڈ شیڈنگ کا جن قابو میں نہ آیا، شہر میں مختلف مقامات پر سات سے دس گھنٹے کی بجلی کی بندش معمول بن گئی

تاجر حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

حکومت کا بجلی بچاو منصوبہ،، لوڈ شیڈنگ میں کمی نہ کر پایا

مارکیٹس کے اوقات کار محدود کرنے کے باوجود،، لاہور میں سات سے دس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے

حکومتی فیصلے کے باوجود جاری لوڈ شیڈنگ پر تاجر حضرات پھٹ پڑے، کہتے ہیں مارکیٹس جلدی بند کروانے سے نقصان الگ ہو رہا ہے،

بجلی کی بندش پر الگ پریشانی کا سامنا ہے
تین گھنٹے لائیٹ جاتی ہے پھر گھنٹہ آٹی ہے ایسے کیسے بجلی بچا رہے ہیں یہ

شہریوں نے بھی کاروبار کی بندش سے بجلی بچت کے مصوبے کو بے سود قرار دیا۔ بولے  گھروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ جوں کا توں ہے

 ساری ساری رات لائیٹ نہیں ہوتی، بچوں کو ہاتھ والے پنکھوں سے ہوا دیتے ہیں

شہری کہتے ہیں کہ حکومت بجلی بچانے سے زیادہ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے منصوبوں پر توجہ دے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے

%d bloggers like this: