اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

گھر بنانا اب مشکل، تعمیراتی سامان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی

ریت۔ بجری۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے نے ،، سفید پوش طبقے کے لئے چھت کی تعمیر مشکل بنا دی ہے

گھر بنانا ہے ،، تو جیب بھاری رکھیں ،،، کیونکہ تعمیراتی سامان کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ریت۔ بجری۔ سیمنٹ کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے نے

سفید پوش طبقے کے لئے چھت کی تعمیر مشکل بنا دی ہے ،،، تعمیراتی صنعت سے وابستہ تاجر بھی ،،، بلند قیمتوں پر ،، پریشانی سے دوچار ہیں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات،، سفید پوش طبقے کے لئے ،، گھر بنانا بھی مشکل ہو گیا۔ بلڈنگ میٹیریل کے ریٹس نے ،،، سر پر چھت کی تعمیر ایک خواب بنا کر رکھ دی

تین ماہ میں پچاس کلو کی سیمنٹ کی بوری کی قیمت سات سو اسی روپے سے بڑھ کر بارہ سو روپے تک جا پہنچی،

پانچ ہزار والی ریت کی ٹرالی کا ریٹ پینسٹھ سو، جبکہ ہزار اینٹوں کی قیمت تیرہ ہزار پانچ سو سے بڑھ کر پندرہ ہزار تک جا پہنچی ہے

ندیم، وقاص: ، بھائی کیسے کریں اب تو ہر کام مشکل ہوگیا ہے چیزیں مہنگی ہوگئی ہیں ، خریدار ہی نہیں رہے۔۔۔

شہری کہتے ہیں کہ ،، گھر بنانا بھی اب اتنا ہی مہنگا ہو گیا ہے ،،، جتنی قیمت خالی پلاٹ کی ہوتی ہے

عادل علی، کامران خان، ہر چیز تو مہنگی ہے کیا کریں کہاں جائیں اب گھر تو بن ہی نہیں سکتا

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تعمیراتی شعبہ کے لئے ٹیکسز میں خصوصی رعایت دے تاکہ ہر

کوئی اپنی بساط کے مطابق اپنا گھر بنا سکے۔

%d bloggers like this: