اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ریلویز کا کرایوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کا فیصلہ

ایکپسریس ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے

پاکستان ریلویز نے بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کردیا ہے

ایکپسریس ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد جبکہ فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں پندرہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے

کراچی سے لاہور کے درمیان چلنےوالی کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ، عوام ، شاہ حسین، تیز گام، قرارقرم، گرین لائن، جعفر اورخیبرمیل ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے

ریلوے بورڈ کی جانب سے منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد لاہور سے کراچی کا کرایہ سینتالیس سو سے بڑھ کرپانچ ہزارتین سو ساٹھ، روہڑی کا کرایہ پچیس سو پچاس بڑھ کر اٹھائیس سو

صادق آباد ستائیس سوسے انتیس سو ستر، حیدر آباد انتالیس سو سے تینتالیس سوہوگیا۔ لاہور سے پشاور اے سی سلیپرکا کرایہ اٹھارہ سو پچاس سے دوہزار پندرہ،

راولپنڈی چودہ سو سے پندرہ سو چالیس اور کوئٹہ چھ ہزار سے چھیاسٹھ سو روپے ہوگیا ہے۔

مسافر (پہلے ہی بہت مہنگائی ہے دیہاڑی بہت کم ہے گھر جانا ہوتا ہے اب کراٰیوں میں سارے پیسے لگ جائیں گے گھر کیا لیکر جائیں گے(

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافہ پسینچر ٹرینز پر نہیں ہوگا ،،کرایوں میں اضافے کا اطلاق سترہ جون سے ہوگا۔

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق (ہم نے غریب عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا ہے صرف فریٹ ٹرینز اور ایکسپریس ٹرین کا کرایہ بڑھا رہے ہیں)

شہریوں نے اپیل کی ہے کہ وزارت ریلویز ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کو واپس لے تاکہ انکو ریلیف مل سکے

%d bloggers like this: