اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں چودہویں ساوتھ ایشئن گیمز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

ملک میں دو ہزار چار کے بعد کھیلوں کے میگا ایونٹ کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب نے کمر کس لی

لاہور میں چودہویں ساوتھ ایشئن گیمز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

ملک میں دو ہزار چار کے بعد کھیلوں کے میگا ایونٹ کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب نے کمر کس لی

پنجاب فٹبال اسٹیڈیم کی تزین و آرائش اور توسیع کا کام شروع کردیا گیا ،،، باغوں کے شہر میں بیس مختلف ڈسپلنز کے مقابلے کرائے جائینگے

ایک عرصے بعد کھیلوں کے میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے

میزبان پاکستان کے علاوہ ملٹی سپورٹس ایونٹ میں ،،، روایتی حریف بھارت،،، سری لنکا،،، بنگلہ دیش،،، نیپال ،، بھٹان اور مالدویس کی ٹیمیں مارچ دو ہزار تئیس میں شیڈول گیمز میں

حصہ لیں گی

سپورٹس بورڈ پنجاب نے پاکستان سپورٹس بورڈ اور وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسٹیڈیم کی تزین و آرائش کا کام شروع کردیا ہے

ابتدائی طور پر پنجاب اسٹیڈیم کی گنجائش ساڑھے آٹھ ہزار سے بڑھا کر چوبیس ہزار تک پہنچائی جائیگی،،، باکسنگ

آرچری ،، بیڈمنٹن اور ٹینس کے مقابلے زیر تعمیر انٹرنیشنل باکسنگ اور ٹینس کمپیلیکس میں کرائے جانے کا امکان ہے

جبکہ دیگر انڈور گیمز نشتر سپورٹس کمپیلیکس جیمنیزیم میں کرائی جاسکتی ہے
جاوید چوہان ،، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب

"پانچ بلین کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ،،،، بیس ڈسپلنز کی گیمز لاہور میں کرائی جانی

ہے،،، ہم گراونڈز کو ایکسپنڈ کررہے ہیں ،، پنجاب فٹبال اسٹیڈیم کی توسیع کی جارہی ہے ،،، باکسنگ کمپیلیس آخری مراحل میں داخل ہے ،، ٹینس کورٹ بھی تیار ہونے والا ہے”

نوجوان کھلاڑی میگا ایونٹ کے پاک سرزمین پر انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں

کھلاڑی ،،، "دو ہزار چار کے بعد ساوتھ ایشن گیمز پاکستان میں ہورہی ہے ،، اس سے پاکستان

کا روشن چہرہ سامنے آئیگا ،،، انڈیا بنگلہ دیش سری لنکا کی ٹیمیں یہاں آئینگی ،، پاکستان کا ٹیلنٹ بھی سامنے آئیگا”

ذرائع کے مطابق نہ صرف لاہور بلکہ اسلام آباد میں بھی سیلنگ،، اتھلیٹکس،، روئنگ سمیت دیگر سات گیمز کا انعقاد کرایا جائیگا

، جبکہ لوجسٹکس مسائل کے پیش نظر کراچی ،، کوئٹہ

سیالکوٹ اور فیصل آباد میں مقابلے کرانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے

%d bloggers like this: