مئی 9, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، موٹرسائیکل چلانے والے حضرات سر فہرست

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سات لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیئے گئے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکلسٹ حضرات پہلے نمبر پر

رواں سال کے پہلے تین ماہ میں ہی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سات لاکھ سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیئے گئے

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل چلانے والے حضرات سر فہرست نکلے

سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران

سات لاکھ دس ہزار موٹرسائیکل سوار جبکہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد کار ڈرائیورز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں

رواں سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد چنگ چی رکشوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے

اسی ہزار سے زائد کمرشل گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئےگئے،، جبکہ چوالیس ہزار نوسوچھہتر ویگن،

مزدا گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، شہری بھی موٹر سائیکل سوار حضرات کو قوانین پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کرتے ہیں

قائم مقام کوتوال لاہور بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پاس رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں
صاحبزادہ سلطان

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں

نو ہزار منی ٹرک بھی شامل ہیں

جبکہ پہلے تین ماہ کے دوران پچاس لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا

%d bloggers like this: