اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کوئی رکن پارٹی کے خلاف ووٹ دے تو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟

ان میں وزیراعظم کا انتخاب اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شامل ہیں

وزیراعظم عمران خان نے وارننگ دی ہے کہ فلور کراسنگ کرنے والے نااہل ہوجائیں گے۔ کوئی رکن پارٹی کے خلاف ووٹ دے تو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟۔

آئین کے آرٹیکل تریسٹھ اے کے مطابق ۔ رکن اسمبلی چار اہم معاملات پر اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کا پابند ہے ۔

ان میں وزیراعظم کا انتخاب اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شامل ہیں ۔

ا س کے علاوہ مالیاتی بل یعنی بجٹ اور آئینی ترمیم کے موقع پر بھی رکن اسمبلی اپنی پارٹی کو ووٹ دینے کا پابند ہے ۔

اگر کوئی رکن اسمبلی ان معاملات پر اپنی پارٹی کے خلاف ووٹ دے گا یا کسی دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہو جائے تو پارٹی سربراہ اسپیکر کو اس کے خلاف نوٹس بھیجے گا ۔

اسپیکر دو دن کے اندر منحرف رکن کے خلاف نوٹس چیف الیکشن کمشنر کو بھجنے کا پابند ہو گا ۔

پارٹی کا سربراہ الیکشن کمیشن کو نوٹس ارسال کرنے سے پہلے رکن کو شوکاز نوٹس بھیجے گا

چیف الیکشن کمشنر تیس روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہو گا۔

منحرف رکن کے خلاف فیصلہ آنے پر وہ ایوان کا رکن نہیں رہے گا اور اس کی نشست خالی ہو جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کوئی بھی فریق تیس روز کے اندر سپریم کورٹ میں اپیل کر سکے گا، جس پر فیصلہ نوے روز کے اندر کرنا ہو گا ۔

%d bloggers like this: