اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

باغوں کے شہر لاہور میں میلہ جشن بہاراں سج گیا

وزیراعلی پنجاب نے میلے کا افتتاح کیا،، ثقافتی اشیاء کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

بہار آتے ہیں ،، باغوں کے شہر لاہور میں ،، میلہ جشن بہاراں سج گیا۔ وزیراعلی پنجاب نے میلے کا افتتاح کیا،، ثقافتی اشیاء کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔

تیس روزہ میلے میں پنجاب کے روائتی کھیل کھیلے جائیں گے،، ثقافتوں کے سٹالز سجیں گے، داستان گوئی،، اور مشاعرے کا اہتمام بھی ہو گا

بہار آئی تو گلوں نے رنگ پہن لئے،، باغوں میں سبزے کی چادر تن گئی

دلکش گلستانوں کے شہر لاہور میں ،،، جشن کا آغاز ہو گیا ،،، بہار کا میلہ سج گیا

وزیراعلی پنجاب نے ،، جیلانی پارک میں میلہ جشن بہاراں کا افتتاح کیا۔ پنجاب کے روائتی رقص نے تقریب میں سماں باندھ دیا

وزیر اعلی نے پنجاب کے کلچر کی عکاسی کرتے لباس ،، دیسی پکوانوں کے سٹالز اور کچے گھروندوں کے ماڈلز کا معائنہ کیا
معاون خصوصی برائے اطلاعات (پی ایس ایل کے بعد شہریوں کوجشن بہاراں میلہ انجوائے کرنے کا موقع مل رہا ہے)

اکتیس مارچ تک جاری رہنے والے میلے میں شہری بالون رائیڈ کا لطف اٹھائیں،،، بچوں کے لئے پرندوں کا شو ہو گا۔ آٹھ مارچ کو خواتین کے پروگرامز

تئیس مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات ہونگی۔ اہل زوق کے لئے داستان گوئی اور مشاعرے کا بھی اہتمام ہو گا
(موسم بدل رہا ہے ،، بہار آئی ہے ،، رنگوں سے بھرپور میلہ سجا ہے)

میلے میں گڑ کی تیاری اور اونٹ سے چلنے والا کولہو عوام دلچسپی کا مرکز ہے۔ میلے کے دوران لبرٹی سے جیلانی پارک تک ونٹیج کار ریلی

کیلی گرافی کے مقابلے،، روائتی کبڈی اور سائیکل ریس بھی ہو گی۔

%d bloggers like this: