مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی : سال دوہزار اکیس میں ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر ریکارڈ چلان کئے

ختلف حادثات میں پندرہ ہزار کے قریب افراد جاں بحق اور سترہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

کراچی میں ٹریفک پولیس نے سال دوہزار اکیس کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر ریکارڈ چلان کئے۔

مختلف حادثات میں پندرہ ہزار کے قریب افراد جاں بحق اور سترہ ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

کراچی کی ٹریفک پولیس نے 2020 کے مقابلے میں سال 2021 میں 13 کروڑ 69لاکھ 27 ہزار روپے چلان کی مد میں زیادہ حاصل کئے۔

سال 2021 میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کے 38 لاکھ 78 ہزار 8سو چلان کئے ،، جن کی مد میں شہریوں پر 90 کروڑ 20 لاکھ 13سو 50 روپئے جرمانہ عائد کیا گیا

جس میں سے 87 کروڑ 37 لاکھ 72ہزار 5سو روپئے وصول کیئے گئے ۔اس دوران 14 ہزار 32سو99 گاڑیاں تحویل میں لے کر 6ہزار 252 ڈرائیورز کو حراست میں لیا گیا ۔

2020 میں مختلف گاڑیوں کے قوانین کی خلاف ورزی پر 32 لاکھ 16ہزار168 چلان کئے گئے ،، جس میں 75 کروڑ 45 لاکھ 89 ہزار 6 سو روپےکا جرمانہ لگایا گیا تھا۔

جاری کردہ چالان پر ٹریفک پولیس 73 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 8سو روپے وصول کرنے میں کامیاب ہوئی ۔

اس دوران 10لاکھ 39 ہزار 7سو42 گاڑیوں کو تحویل میں لیتے ہوئے 8ہزار 816 ڈرائیورز کو حراست میں لیا گیا تھا۔۔

%d bloggers like this: