مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سال 2021 صحت کے شعبے کے حوالے سے احتجاج کا سال ثابت ہوا

کبھی نرسز ، کبھی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس تو کبھی ویکسنیٹرز احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئے

سال 2021 صحت کے شعبے کے حوالے سے احتجاج کا سال بھی ثابت ہوا۔۔

کبھی نرسز ، کبھی ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس تو کبھی ویکسنیٹرز احتجاج کے لیے سڑکوں پر آئے

سال کے آخری روز بھی ایکسپو سینٹر میں ڈیوٹینپر معمور عملے نے احتجاج ریکارڈ کرایا

کبھی وزیر اعلی ہاؤس ، کبھی سندھ اسمبلی ،، آرٹس کونسل اور کبھی کراچی پریس کلب۔۔

سال 2021 صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے احتجاج کا سال بنا رہا۔۔

ایکسپو سینٹر میں کام کرنے والے عملے نے جولائی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا۔۔

ویکسینیشن سینٹرز پر رش کے دوران بدمزگی کے واقعات بھی سامنے آئے۔

احتجاج کا سلسلہ تھما نہیں اور اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں کبھی نرسز ، کبھی پیرامیڈیکس تو کبھی ینگ ڈاکٹرز مطالبات کی منظوری کے لیے سڑکوں پر آئے۔

کچھ کے مطالبات منظور ہوئے اور کچھ اب بھی انتظار کی سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔

دسمبر 2021 کے آخری روز ویکسینشن پر معمور عملے نے پانچویں بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

محکمہ صحت سندھ نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ سال نو ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈکس اور ویکسنیٹرز کے لیے کیسا ثابت ہوتا ہے۔۔

%d bloggers like this: