مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

کرونا کی وجہ سے بچوں کی اون لائن کلاسز ہو رہی ہیں۔ بلڈنگ کے کرائے دے رہے ہیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی وکیل شیریں عمران نے

موقف اپنایا کہ ہمارے تین اعتراضات ہیں، کرونا کی وجہ سے بچوں کی اون لائن کلاسز ہو رہی ہیں۔ بلڈنگ کے کرائے دے رہے ہیں

اساتذہ پڑھا رہی ہیں اخراجات پہلے کی طرح ہی ہیں۔ اسلام آباد میں 33 ہزار اساتذہ پرائیویٹ اسکولز کے ساتھ منسلک ہیں۔ بچوں کی آٹھ آٹھ ماہ کی فیسیں ادا نہیں ہوئیں۔

پیرا کی جگہ تین لائنوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، یہ بھی نہیں لکھا گیا کہ فیصلہ کیسے ہوا۔ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمیں سنا ہی نہیں گیا ہم اسٹیک ہولڈرز ہیں ہمیں سنے پھر فیصلہ کریں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو پیرا نے غیر معمولی حالات میں فیصلہ کیا ہے۔ بھارت کی راجستھان ہائیکورٹ نے ایک فیصلہ کیا اور بھارتی سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ کیا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے یہاں تک کہا کہ کرونا کے دوران اگر فیس نہیں دی جاتی تو بچوں کو نکالا نہیں جائے گا۔

عدالت نے دلائل کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

%d bloggers like this: