مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت

دوران سماعت نیب نے یوسف عباس اور دیگر تین درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی استدعا کی

احتساب عدالت اسلام آباد نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز

یوسف عباس اور دیگر کی درخواستوں پر نیب کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی ہے

احتساب عدالت کے جج نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے خلاف مریم نواز، یوسف عباس اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی

دوران سماعت نیب نے یوسف عباس اور دیگر تین درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی استدعا کی، پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا کہ درخواستوں پر بحث کر لیں

ہم دلائل دیتے ہیں جس پر درخواست گزار کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ

نیب پہلے دیگر درخواستوں پر جواب جمع کروا دیے،عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک تمام درخواستوں پر جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا

جبکہ نیب مریم نواز کی درخواست پر پہلے ہی جواب جمع کروا چکا ہے، عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی ہے

%d bloggers like this: